پاکستان میں عمران خان کی گرفتاری کے خلاف پرتشدد احتجاج، متعدد شہروں میں دفعہ 144 نافذ، ملک بھر انٹرنیٹ کے ساتھ فیس بک اور ٹوئٹر بھی بند

پاکستان میں عمران خان کی گرفتاری کے خلاف پرتشدد احتجاج، متعدد شہروں میں دفعہ 144 نافذ، ملک بھر انٹرنیٹ کے ساتھ فیس بک اور ٹوئٹر بھی بند

سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے خلاف پاکستان بھر میں پی ٹی آئی کارکنان سڑکوں پر نکل آئے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے بعد پرتشدد احتجاجی مظاہرے کئے گئے جس کے بعد لاہور، اسلام آباد ، راولپنڈی، کوئٹہ سمیت دیگر بڑے شہروں میں دفعہ 144 نافذ کیا گیا۔

پاکستان بھر میں کئی شہروں میں یوٹیوب، فیس بک اور ٹوئٹرکی سروسز بند کردی گئی ہیں جس کے باعث صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔ وہیں آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن نے ملک بھر میں اسکول بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

عمران خان کی گرفتاری کے خلاف مظاہروں کے بعد پاکستان حکومت نے بڑے شہروں میں انٹرنیٹ کے ساتھ سوشل میڈیا پلیٹ فارم بھی بند کردیے۔ اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور سمیت ملک کے بڑے شہروں میں انٹرنیٹ سروس بند کردی گئی ہے جب کہ ٹوئٹر ، فیس بک اور یوٹیوب کو بھی بلاک کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں