کرناٹک انتخابات کے ایکزٹ پولس میں کانگریس کو برتری

کرناٹک میں آج ووٹنگ کا عمل مکمل ہوگیا جبکہ تقریباً 72 فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی۔ جیسے ہی ووٹنگ کا عمل ختم ہوا مختلف چینلس پر اکزٹ پولس پر مباحث شروع ہوگئے۔ ٹی وی چینلس کی جانب سے منعقد کئے گئے اکثر اکزٹ پولز میں کانگریس کو بادشاہ گر موقف میں بتایا جارہا ہے جبکہ کچھ اکزٹ پولز میں ہنگ اسمبلی کی طرف اشارہ کیا گیا۔

اکزٹ پولز کے بعد کانگریس کارکنوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی وہیں بی جے پی میں کچھ مایوسی دیکھی گی۔ نتائج سے قبل پیش کئے گئے اکزٹ پولز میں جے ڈی ایس کی نشستوں میں کمی بتائی جارہی ہے۔
انتخابات کے نتائج کا 13 مئی کو اعلان کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں