پاکستانی سپریم کورٹ نے عمران خان کو رہا کرنے کا حکم دیا

پاکستان میں سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے فوری رہا کرنےکا حکم دے دیا۔ پاکستان کی سپریم کورٹ نے بالآخر سابق وزیراعظم عمران خان کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری پر ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئے سپریم کورٹ نے یہ فیصلہ سنایا۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے درخواست پرسماعت کی، پاکستان سپریم کورٹ کی تین رکنی بینچ میں جسٹس محمدعلی مظہر اورجسٹس اطہر من اللہ شامل ہیں۔

قبل ازیں سپریم کورٹ نے آئی جی اسلام آباد کوعمران خان کوساڑھے 4بجے پیش کرنےکا حکم دے دیا اور کہا کہ کوئی سیاسی رہنما اور کارکن عدالت نہیں آئےگا۔ عدالتی احکامات پر عمل کرتے ہوئے عمران خان کو سخت سیکورٹی میں سپریم کورٹ لایا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں