دہلی میٹرو میں نوجوان جوڑے کا کھلے عام بوس و کنار کا ویڈیو وائرل، فحش حرکتیں کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ

دہلی میٹرو میں کھلے عام نوجوان جوڑے کے مسافروں کی موجودگی میں بوس و کنار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس کے بعد صارفین کی جانب سے سخت ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے اور جوڑے کی گرفتاری کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہونے والی ویڈیو میں ایک لڑکی کو لڑکے کی گود میں لیٹے اور بوس و کنار کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ جس پر دہلی میٹرو ریل انتظامیہ کا بھی سخت ردعمل سامنے آیا۔ دہلی میٹرو کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ مسافر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے سماجی آداب کو ملحوظ خاطر رکھیں۔ ثقافتی اقدار اور ضوابط کی پاسداری کریں اور فحش حرکات سے گریز کریں۔
بیان میں مسافروں سے اپیل کی گئی ہے کہ ایسے واقعات کی اطلاع فوری طور پر قریب کے میٹرو عملے کو دیں تاکہ اس طرح کی حرکتیں کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جاسکے۔
اس ویڈیو کے بارے میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ یہ میٹرو ٹرین کی ہے اور نوجوان جوڑا دیگر مسافروں کی موجودگی سے بے نیاز فحش حرکتوں میں مصروف تھا۔ میٹرو ٹرین کے فرش پر بیٹھے ہوئے ایک نوجوان جوڑے کا ایک دوسرے کو چومنے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
نوٹ: ادب کو ملحوظ رکھتے ہوئے فحش پر مبنی وائرل ویڈیو کو شیئر نہیں کیا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں