مسلم لڑکی کے ساتھ مارپیٹ کرنے والا سب انسپکٹر انیل معطل، مسلمانوں کے زبردست احتجاج کے بعد آئی جی نے احکامات جاری کردیئے

تلنگانہ کے جگتیال میں مسلم لڑکی کو پولیس سب انسپکٹر کی جانب سے مارپیٹ کا نشانہ بنانے کے شرمناک واقعہ کے بعد مسلمانوں کی جانب سے ریاست کے مختلف اضلاع میں زبردست احتجاج کیا گیا جس کے بعد پولیس کے اعلیٰ حکام نے کاروائی کرتے ہوئے خاطی سب انسپکٹر کو معطل کردیا۔

اطلاعات کے مطابق جگتیال کے سب انسپکٹر انیل کمار نے بس میں سیٹ کے مسئلہ پر ہوئے معمولی جھگڑے کے بعد ایک مسلم لڑکی پر مبینہ طور پر حملہ کیا تھا جنہیں آج ملازمت سے معطل کر دیا گیا۔
انکوائری رپورٹ کی بنیاد پر ملٹی زون-1 کے آئی جی، چندر شیکھر ریڈی نے ایس آئی انیل کو معطل کرنے کے احکامات جاری کئے۔
مسلم لڑکی نے ایس آئی انیل پر اسے تھپڑ مارنے کا الزام عائد کرتے ہوئے پولیس میں شکایت درج کرائی تھی جس کے بعد مسلمانوں کی جانب سے ریاست کے مختلف علاقوں میں زبردست احتجاج کیا گیا۔ احتجاجی ملزم انیل کو فوری طور پر معطل کرنے اور اسے گرفتار کرنے کا مطالبہ کررہے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں