’میرے خاندان پر خودکش حملہ ہوسکتا ہے‘، وزیراعظم مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ کو راجہ سنگھ کا خط

بھارتیہ جنتا پارٹی سے معطل ملعون راجہ سنگھ نے وزیراعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو خط لکھ کر ان کے خاندان کو تحفظ فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے خط میں حیدرآباد میں سیکوریٹی کی بگڑی صورتحال پر توجہ دلائی۔

وزیراعظم اور وزیر داخلہ کو لکھے خط میں گوشہ محل کے رکن اسمبلی ملعون راجہ سنگھ نے کہا کہ انہیں ملی خفیہ اطلاع کے مطابق ان کے خاندان کو خودکش حملے میں ختم کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ حیدرآباد میں دہشت گرد سرگرمیوں میں ضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی اور ان کے خاندان کی جان کو خطرہ ہے۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل رام نومی کے موقع پر نکالے جانے والے جلوس کے دوران تقریر کرتے ہوئے راجہ سنگھ نے خود کو ’شیر‘ (بہادر) سے تعبیر کیا تھا اور ان کے خاندان کی طرف آنکھ اٹھانے والوں کو ختم کرنے کی بات کی تھی۔ وہیں ان کی جانب سے متنازعہ بیانات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں