کرناٹک انتخابات کی گنتی کا عمل جاری ہے۔ ریاست بھر میں 36 مراکز میں ووٹوں کی گنتی ہو رہی ہے۔ تازہ اطلاعات کے مطابق اب تک کانگریس ننے بہت شاندار مظاہرہ کیا ہے۔ تاہم دوپہر تک نتائج کے بارے میں واضح تصویر سامنے آنے کا امکان ہے۔
کرناٹک انتخابات کے لیے آج ووٹوں کی گنتی کے عمل کے ساتھ ہی کانگریس کی لیڈنگ جاری ہے اور اکثریت کے بل پر نصف کے نشان سے آگے نکل چکی ہے۔ حکمراں بی جے پی صرف 70 سیٹوں پر آگے ہے اور ایچ ڈی کمار سوامی کی جے ڈی (ایس) 25 سے زیادہ سیٹوں پر آگے ہے۔
بی جے پی کے ساابقہ ریکاررڈ کو دیکھتے ہوئے کانگریس نے اپنے تمام ایم ایل اے کو بنگلور پہنچنے کو کہا ہے۔ کانگریس کے رہنما سدارامیا نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ پارٹی 120 کا ہندسہ عبور کرے گی۔ ایک اور اطلاعات کے مطابق کانگریس نے اپنے ارکان اسمبلی کو ساتھ رکھنے کے لیے کئی ریزورٹس کو بک کرایا ہے۔ وہیں بی جے پی نے کانگریس پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس اپنے ایم ایل ایز پر بھروسہ نہیں کرتی۔


