حجاب پر پابندی عائد کرنے والے بی سی ناگیش کو شکست فاش، فرقہ پرستی پر مبنی ایجنڈہ کے حامی وزیر کو عوام نے سبق سکھایا

حیدرآباد: (دکن فائلز) کرناٹک انتخابات میں وزیر تعلیم بی سی ناگیش کو شکست فاش کا سامنا کرنا پڑا۔ انتخابات میں عوام نے ان کی نفرت انگیز سیاست کو نکار دیا۔ وہ ہمیشہ اپنے متنازعہ بیانات کی وجہ سے سرخیوں میں رہتے تھے تاہم ووٹرز کو اپنی جانب متوجہ کرنے میں ناکام رہے۔ انہیں 17652 ووٹوں سے ہار کا سامنا کرنا پڑا۔
قبل ازیں دیئے گئے ان کے متعدد بیانات میں انہوں نے دل کھول کر مسلمانوں کے خلاف اپنی نفرت کا اظہار کیا۔ حجاب معاملہ پر انہوں نے سخت رخ اپنایا اور مسلم طالبات کے مطالبات کو قبول کرنے سے انکار کردیا تھا۔ انہوں نے گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی طلبا کو یونیفارم پہن کر ہی امتحان دینے کےلئے مجبور کیا تھا اور صرف حجاب پہننے والی طالبات کو ہی امتحانات میں شرکت کی اجازت دی تھی۔
واضح رہے کہ بی سی ناگیش نے ہی حجاب پہن کر تعلیمی اداروں میں داخل ہونے پر پابندی عائد کرنے میں اہم رول ادا کیا تھا اور تعلیمی نصاب کا بھگواکرن کرنے کی بھرپور کوشش کی تھی۔
بی جے پی کے سینئر رہنما بی سی ناگیش کو ضلع ٹمکور کے تپٹور حلقہ میں کانگریس امیدوار کے شداکشری کے مقابلہ شکست فاش کا سامنا کرنا پڑا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں