امریکی سنٹر فار ڈزیز کنٹرول اینڈ پرینشن (سی ڈی سی) نے امریکہ داخل ہونے والے نان امیگرنٹ و غیر ملکی مسافروں کے لیے کووڈ۔19ویکسین لگوانے کی پابندی رواں ماہ 12مئی سے ختم کر دی ہے۔ جس کا اعلان امریکی فیڈرل رجسٹر میں بھی کر دیا گیا ہے۔ یہ پابندی 2021 میں ایک صدارتی حکمنامے کے ذریعے لگائی گئی تھی۔ جسکی رو سے امریکہ داخل ہونے والے ہر مسافر کے لیے کورونا۔19 کی مکمل ویکسی نیشن ضروری قرار دی گئی تھی۔
بائیڈن انتظامیہ نے گزشتہ سال جون میں اندرون ملک اس طرح کی پابندیوں کو ختم کردیا تھا تاہم غیر ملکی مسافروں کے لیے ویکسینیشن پالیسی کو برقرار رکھا۔ فروری میں، ایوان نمائندگان نے 11 مئی کو آخری باقی ماندہ وبائی پابندیوں کو ختم کرنے کے لیے ووٹ دیا جس کے بعد اب امریکہ داخل ہونے والے مسافروں کے لیے ویکسین لگوانے کی پابندی ختم کر دی ہے۔۔