حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ میں گرمی کا قہر جاری ہے۔ محکمہ موسمیات نے اعلان کیا ہے کہ درجہ حرارت میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے اور عوام کو احتیاط برتنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایاکہ آئندہ دو دنوں میں مختلف علاقوں میں دن کا درجہ حرارت 44 ڈگری تک درج ہوسکتا ہے۔ موسمی اثرات کی وجہ سے تلنگانہ کے چند علاقوں میں درجہ حرارت 44 سے 46 ڈگری کے درمیان درج ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ نے بتایاکہ رات میں بھی گرمی کی لہر رہےگی اور ایک ہفتہ تک درجہ حرارت میں اضافہ رہے گا۔ اِس لئے عوام کو چوکس رہنے اور صحتمند غذا کا استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
ریاست بھر میں گرمی کی شدت میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ تین دنوں میں گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا۔ درجہ حرارت 44 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایاکہ حیدرآباد اور اطراف واکناف کے علاقوں میں درج حرارت 40 تا 42 ڈگری سیلیس ریکارڈ ہوگا ۔ عوام کو چوکس رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔


