امن کی برقراری کےلئے پولیس نے بھینسہ میں متنازعہ فلم ’دی کیرالا اسٹوری‘ کی نمائش کو رکوادیا، فرقہ پرست تنظیموں نے ماحول خراب کرنے کی ناکام کوشش کی

حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ میں ضلع نرمل کے بھینسہ میں امن و قانون کی برقراری کےلئے پولیس نے متنازعہ فلم ‘دی کیرالہ اسٹوری’ کی نمائش کو رکوادیا۔ جس کے بعد بی جے پی کے علاوہ کچھ دیگر ہندو تنظیموں نے پولیس کی کاروائی پر اعتراض جتایا۔
پولیس نے علاقہ میں امن و ضبط کی برقراری کےلئے متنازعہ فلم کی نمائش کو روک دیا پولیس کا کہنا تھا کہ یہ علاقہ انتہائی حساس ہے جس کی وجہ سے یہاں متنازعہ فلم کی نمائش کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ نرمل ضلع کی بی جے پی صدر راما دیوی نے تپھیٹر پہنچ کر اعتراض جتایا۔ وہیں ہندو واہنی کی خواتین کارکنوں نے غیرضروری اعتراض کیا اور معاملہ کو طول دینے کی کوشش کی تاکہ علاقہ میں کشیدگی کا ماحول پیدا کیا جاسکے۔ لیکن پولیس نے فرقہ پرست تنظیم کی ناپاک کوشش کو ناکام بنادیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں