کرناٹک کے اگلے وزیراعلیٰ پر تجسس برقرار

حیدرآباد (دکن فائلز) کرناٹک میں اسمبلی انتخابات جیتنے والی کانگریس کیلئے چیف منسٹر کا انتخاب ایک پیچدہ مسئلہ بن گیا ہے۔ سابق چیف منسٹر سدارامیا ، پردیش کانگریس کے صدر ڈی کے شیو کمار کے درمیان مقابلہ سخت ہونے سے فیصلہ اعلیٰ کمان پر چھوڑدیا گیا ہے۔
چیف منسٹر کے انتخاب کیلئے اعلیٰ کام کا ایک اجلاس آج منعقد ہورہا ہے۔ آج دوپہر سدا رامیا دہلی پہچنے والے ہیں۔ دوسری طرف اس مسئلہ کو حل کرنے کیلئے کرناٹک آنے والے مبصرین کا وفد بھی دہلی پہنچ گیا ہے۔ ہائی کمان کو وہ اپنی رپورٹ پیش کریں گے۔ تمام حالات کا جائزہ لینے کے بعد ہائی کمان کی جانب سے قطعی فیصلہ لئے جانے کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں