عراق میں ایک آنکھ والے بچے کی پیدائش

عراق میں ایک آنکھ والے بچے کی پیدائش کی خبروں اور تصاویر سے سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی۔ میڈیا کے مطابق ذی قار گورنری کے ایک ہسپتال میں ایک آنکھ والے بچے کی عجیب و غریب پیدائش ہوئی،ذی قار کے صحت کے ذرائع کے حوالے سے بتایاگیا کہ پہلی مرتبہ ذی قار گورنری کے مرکز کے شمال میں واقع الرفاعی ہسپتال میں ایک آنکھ والے عجیب الخلقت بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ حالت بہت نادر ہوتی ہے اور نوزائیدہ بچوں میں موت کا سبب بن جاتی ہے،الرفاعی جنرل ہسپتال کے ایک ڈاکٹر نے انکشاف کیا نومولود کی پیدائش کے فورا بعد ہی موت ہو گئی۔سوشل نیٹ ورکنگ کی ویب سائٹس پر متحرک افراد نے بچے کی تصاویر کو بڑے پیمانے پر شیئر کیا۔
جاری تصاویر سے معلوم ہوتا ہے کہ ایک آنکھ بچے کے چہرے کے درمیان میں ہے۔ ہسپتال کے ایک ڈاکٹر نے وضاحت کی کہ یہ نایاب حالت ماں اور باپ کے خون میں عدم مطابقت یا حمل کے دوران ماں کے پیٹ میں کسی جراثیم کی موجودگی کا نتیجہ ہے۔ ایک اور ڈاکٹر نے بتایا کہ یہ صورت حال اس وقت بھی رونما ہوسکتی ہے جب بچے کے دماغی ٹشوز میں کمی ہو
۔ اس سے قبل یمن کے صوبے البیضاءشہر رداع میں بھی ایک آنکھ والے بچہ کی پیدائش ہوئی تھی،بچے کے چہرے پر ایک آنکھ کا سوراخ اور ایک بصری رگ تھی تاہم یہ بچہ بھی پیدائش کے چند گھنٹوں بعد فوت ہو گیا۔یمنی میڈیا پرسن کریم زارعی نے مذکورہ بچے کی تصویر پوسٹ کی۔ ان کے مطابق تقریبا 5 صدیوں میں دنیا بھر میں صرف 6 بچے ایسے پیدا ہوئے جن کی ایک آنکھ تھی۔زارعی نے بتایا کہ اس نوعیت کی پہلی پیدائش کا اندراج 1665میں ہوا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں