سوشل ڈیٹا انیشی ایٹو فورم کے ایک سروے کے مطابق تلنگانہ میں انٹرمیڈیٹ امتحانات میں ناکام ہونے والے طلبا میں سے 40 فیصد کا تعلق مسلم کمیونیٹی کے طلبا سے ہے۔ این جی او ایس ڈی آئی ایف کے مطاق امتحانات میں ناکام ہونے والوں کی شرح مسلم طبقہ کے طلبا میں زیادہ ہے۔
واضح رہے کہ تلنگانہ انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان وزیر تعلیم پی سبیتا اندرا ریڈی نے 9 مئی کو کیا تھا، جس میں کامییابی کا فیصد 61.68 رہا۔
ایس ڈی آئی ایف کے پریس نوٹ کے بموجب “خاص طور پر مسلم طلباء میں فیل ہونے شرح زیادہ ہے۔ حیرت انگیز طور پر 50 فیصد طلبا نے انٹرمیڈیٹ امتحانات میں کامیابی حاصل نہیں کی۔اس دوران مختلف اداروں کی جانب سے ناکام طلبا کو مفت سپلیمنٹری کوچنگ فراہم کی جارہی ہے۔


