قومی سطح پر بی آر ایس کی پہلی کامیابی، مہاراشٹرا کے پنچایت انتخابات میں تائیدی امیدوار کی کامیابی

بھارتیہ راشٹریہ سمیتی کو قومی سطح پر پہلی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ مہاراشٹر پنچایت انتخابات میں بی آر ایس کے تائیدی امیدوار کو کامیابی ملی ہے۔ اورنگ آباد کے گنگاپور تعلقہ میں امبیلوہل گاؤں پنچایت میں منعقدہ ضمنی انتخاب میں بی آر ایس کے تائیدی امیدوار کو وارڈ رکن کی حیثیت سے کامیابی حاصل ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ 24 اپریل کو اورنگ آباد میں بی آر ایس کا جلسہ منعقد ہوا تھا۔
بی آر ایس کے تائیدی امیدوار غفور سردار پٹھان نے 115 ووٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے کچھ عرصہ قبل ہی بی آر ایس میں شمولیت اختیار کی تھی۔ اورنگ آباد میں بی آر ایس کی پہلی جیت کے بعد ریاست کے کارکنوں میں جوش دیکھا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں