روس کے ویگنرگروپ کا بخموت پر قبضے کا دعویٰ

رو س نے عسکری اہمیت کے حامل یوکرین کے شہرباخموت پر مکمل قبضے کا دعویٰ کر دیا۔ رو س نے یوکرین کے شہر باخموت پر مکمل قبضے کا دعویٰ کیا ہے لیکن یوکرین کی جانب سے اس کی تردید کی گئی ہے۔

روس کی نجی آرمی ویگنر نے مشرقی یوکرین کے شہر بخموت پر مکمل کنٹرول کا دعویٰ کیا ہے جو کہ جنگ کا مرکز ہے، جبکہ یوکرین نے تردید کرتے ہوئے کہا کہ لڑائی ابھی جاری ہے تاہم اس نے تسلیم کیا کہ صورت حال نازک ہے۔

اگر روس واقعی بخموت پر قبضہ کرلیتا ہے تو یہ روس کے لیے مسلسل ذلت آمیز شکستوں کے بعد فتح کا موقع سمجھا جائے گا۔ ویگنر کی جانب سے یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا جب یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے جاپان میں جی 7 سربراہی اجلاس میں شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں