بی جے پی رہنما کی بیٹی کی مسلم نوجوان کے ساتھ شادی منسوخ، دھمکیوں اور شدید تنقیدوں کے بعد لیا گیا فیصلہ

حیدرآباد: (دکن فائلز) اترکھنڈ میں بی جے پی کے سینئر رہنما یشپال بینام کی بیٹی کی شادی 28 مئی کو ایک مسلم نوجوان کے ساتھ طئے پائی تھی تاہم اسے منسوخ کرنا پڑا۔ دھمکیوں و شدید تنقیدوں کے بعد بی جے پی رہنما نے شادی کو منسوخ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بیٹی کی خوشی کے لیے انہوں نے مسلم نوجوان سے شادی کرنے پر رضامندی ظاہر کی تھی لیکن اس کے خلاف بہت زیادہ اعتراض جتایا گیا جس سے وہ رنجیدہ ہیں اور فی الحال وہ شادی کو منسوخ کرنے میں ہی اپنی سلامتی سمجھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شادی کو لیکر جو نفرت کا ماحول پیدا کیا گیا اور سوشل میڈیا پر ٹرول کیا گیا اس سے وہ کافی رنجیدہ ہیں۔ اس سب کو دیکھتے ہوئے شادی کو ہی منسوخ کردیا گیا۔
واضح رہے کہ بی جے پی رہنما یشپال بینام کی بیٹی مونیکا اور امیٹھی کے رہنے والے محمد مونس کی شادی کا کارڈ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا جس کے بعد شدت پسند ہندو تنظیموں نے اس شادی کی مخالفت کرتے ہوئے شدید ردعمل عمل کا اظہار کیا اور سوشل میڈیا پر کھل کر اس شادی کی مخالفت کی گئی اور دھمکیںا بھی دی گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں