کرناٹک میں اقتدار میں آنے کے ایک ہفتے بعد کانگریس حکومت نے آج اپنی کابینہ میں توسیع کرکے 24 ارکان کو شامل کرلیا۔ گورنر تھاور چند گہلوت نے راج بھون میں اراکین کو عہدے کا حلف دلایا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سدا رامیا اور نائب وزیراعلیٰ ڈی کے۔ شیو کمار، اسمبلی اسپیکر یو ٹی قادر اور دیگر کابینی رفقاء بھی موجود تھے۔
اس موقع پر عوام کی خاصی تعداد موجود تھی۔ قبل ازیں گذشتہ 20 مئی کو وزیراعلیٰ اور نائب وزیراعلیٰ نے 8 وزیروں کے ساتھ کانگریس کے سینئر لیڈروں اور اپوزیشن رہنماؤں کی موجودگی میں کانتی راؤ اسٹیڈیم میں منعقد ایک شاندار تقریب میں حلف لیا تھا۔
آج کی حلف برداری کے بعد 34 وزراءوالی مکمل کابینہ وجودمیں آگئی۔ کابینہ میں جن اراکین کو شامل کیا گیا ہے اُن میں ایچ کے پاٹل، کرشنا بائریگوڑا، این چیلووارائے سوامی، کے ونکٹیش، ایچ سی مہادیوپا، ایشور کھنڈرے، کیاتھاسندرا این راجنا، دنیش گنڈو راؤ، شرن بسپا درشناپور، شیوانند پاٹل، تماپور رامپا بلپا، ایس ایس ملکارجن، تنگدگی شیوراج سنگپا، شرن پرکاش رودرپا، پاٹل منکل ویدیہ، لکشمی آر ہیبلکر، رحیم خان، ڈی سدھاکار، سنتوش ایس لاڈ، این ایس بوسیراجو، سریش بی ایس، مدھو بنگارپا، ڈاکٹر ایم سی سدھاکر اور بی ناگیندر شامل ہیں۔


