حیدرآباد: پی وی این آر ایکسپریس وے پر اچانک کار میں آگ لگ گئی، پانچ مسافر محفوظ

حیدرآباد کے نواحی علاقہ راجندر نگر میں کار حادثہ پیش آیا۔ پی وی این آر ایکسپریس وے پر ایک کار میں اچانک آگ لگ گئی۔ آگ لگنے سے گاڑی مکمل طور پر جل گئی تاہم اس میں سوار پانچ مسافر محفوظ رہے اور ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔
پی وی این آر ایکسپریس وے پر جارہی گاڑی میں سفر کے دوران ڈرائیور نے دھواں دیکھا اور سمجھداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے کار کو روک دیا جبکہ اس میں سوار لوگوں نے فوری طور پر کار سے باہر آگئے، جس کی وجہ سے ان کی جان بچ گئی۔
کار میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ فوری طور پر فائر اسٹیشن کو اطلاع دی گئی۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ یہ حادثہ پی وی این آر ایکسپریس وے کے ذریعہ شمس آباد ایرپورٹ سے مہدی پٹنم جاتے وقت پیش آیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں