بجرنگ دل کے آئی ایس آئی کے ساتھ تعلقات، پاکستان کی جاسوسوں کرنے والوں کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے دگ وجئے سنگھ کا اعلان

کانگریس کے سینئر رہنما اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیراعلیٰ ڈگ وجئے سنگھ نے کہا کہ اگر ان کی پارٹی اقتدار میں آتی ہے تو آئی ایس آئی کےلئے جاسوسی کرنے والے بجرنگ دل اور بی جے پی کے لیڈروں کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔
دگ وجئے سنگھ نے الزام عائد کیا کہ بجرنگ دل کارکنوں کے آئی ایس آئی کے ساتھ تعلقات ہیں۔ کرناٹک میں کانگریس نے پہلے ہی وعدہ کیا ہے کہ اگر بجرنگ دل نے ریاست میں امن خراب کرنے کی کوشش کی تو اس پر پابندی عائد لگائی جائے گی۔ دگی راجہ نے کہا کہ اگر مدھیہ پردیش میں ہماری حکومت بنتی ہے تو بی جے پی اور بجرنگ دل سے وابستہ ان لوگوں کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کیا جائے گا ج نہوں نے پاکستان کی آئی ایس آئی کےلئے جاسوسی کا کام کیا ہے۔
واضح رہے کہ مدھیہ پردیش میں جاریہ سال انتخابات منعقد ہوں گے، ایسے میں دگ وجئے سنگھ ریاست بھر کے دورہ پر ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں