حیدرآباد (دکن فائلز) معروف اداکار نصیر الدین شاہ نے اپنے ایک تازہ انٹرویو کے دوران کہا کہ شوبز کے ستاروں کو مسلمانوں کے ساتھ ہونے والی زیادتی کے حوالے سے بات کرنے پر ہراساں کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں مسلمانوں سے نفرت کا فیشن بڑھتا جارہا ہے۔ نصیرالدین شاہ نے او ٹی ٹی پلیٹ فارم زی 5 پر اپنی ویب سیریز تاج: ریجن آف ریوینج کی پروموشن کے سلسلے میں ایک انٹرویو کے دوران یہ تبصرہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ شوبز کے ستارے مسلم نفرت کے بارے میں بات کرنا چاہتے ہیں۔ مگران کو ہراساں کیا جاتا ہے۔ نصیرالدین شاہ نے شاہ رخ کے بیٹے آریان خان کی گرفتاری پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس گرفتاری سے ایک خاص پیغام دینے کی کوشش کی جارہی ہے۔
نصیرالدین شاہ نے شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی گرفتاری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مشہور شخصیات اوران کے خاندان پر ذاتی حملے کیے جارہے ہیں۔ نصیر الدین شاہ نے مسلم کے خلاف تازہ نفرت کی لہر کو خوفناک قرار دیا۔ انہوں نے اس نفرت کو ملک کی ترقی کے لیے خطرہ بتایا۔
Load/Hide Comments