تلنگانہ کے تمام اضلاع میں ترک مسکرات (نشہ کی لت) مراکز قائم کئے گئے

حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ حکومت کی جانب سے شراب اور نشیلی ادویات کی لت میں مبتلا افراد کو نشے کی لت سے آزاد کرانے کےلئے مراکز قائم کئے گئے ہیں۔
تلنگانہ حکومت کے مطابق شراب اور نشیلی ادویات کے عادی افراد کو علاج فراہم کرنے کے لیے ریاست کے سبھی 33 اضلاع میں نشے کی لت چھڑانے کے مراکز قائم کیےگئے ہیں جہاں متعلقہ افراد کو مُفت علاج کے علاوہ یوگا تھراپی اور کاؤنسلنگ فراہم کی جائے گی۔
ایک ماہ قبل ہائی کورٹ کی طرف سے تلنگانہ سرکار کی اِس سرزنش کی گئی تھی اور ہدایت دی گئی تھی کہ ریاست میں نشے کی لت چھڑانے کےلئے مراکز قائم کئے جائیں، جس کے بعد ریاستی حکومت نے ایسے مراکز کھولنے کا فیصلہ کیا اور فوری طور پر عدالت کے حکم کے مطابق مراکز کا آغاز کردیا۔
حکومت نے اعلان کیا ہے کہ ریاست کے تمام 33 اضلاع میں نشہ کی لت سے چھٹکارے کےلئے مراکز قائم کئے گئے۔ قبل ازیں حکومت نے ریاست بھر میں نئے ڈرگ ڈی اڈیکشن سنٹر قائم کرنے کا اعلان کیا تھا۔
اِس سلسلے میں ایک سماجی کارکن نے 2016 میں ہائی کورٹ میں مفاد عامہ کی ایکدرخواست دائر کی تھی جس میں انہوں نے تلنگانہ کے سبھی اضلاع میں نشے کی لت چھڑانے کے مراکز کھولنے کا مطالبہ کیا تھا۔ عرضی گزار کا کہنا ہے کہ کئی بار کے التوا کے باوجود تلنگانہ انتظامیہ نے PIL کا کوئی ردعمل نہیں دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں