حیدرآباد (دکن فائلز) بہار کے مظفر پور کی نوشین پروین نے اپنے اندھے پیار کےلئے اسلام جیسی عظیم نعمت کو ٹھکرادیا۔ اطلاعات کے مطابق مظفر پور کی نوشین پروین نے اپنے ہندو عاشق سے شادی کرنے کےلئے اپنا مذہب تبدیل کرکے مرتد ہوگئی۔
نوشین کو گنگا میں ڈبکی لگائی اور پوجا پاٹ کے ذریعہ اسے ہندو مذہب میں داخل کرایا گیا۔ ہندو مذہب اختیار کرنے کے بعد مرتد لڑکی نے روشن کمار سے شیو مندر میں ہندو رسومات کے مطابق شادی کرلی۔ لڑکی مظفر پور کی رہنے والی ہے جبکہ روشن کا تعلق حاجی پور سے ہے۔ نوشین اور روشن کی ملاقات کالج میں ہوئی تھی جہاں دونوں تعلیم حاصل کرنے جایا کرتے تھے۔ اس دوران دونوں میں محبت ہوگئی۔
نوشین نے اپنے عاشق روشن سے شادی کرنے کےلئے ہندو مذہب کو اختیار کرلیا اور مرتد ہوگئی۔ ہندو مذہب اختیار کرنے کے بعد نوشین کا نام بدل کر رکمنی رکھ دیا گیا۔
مرتد ہونے کے بعد رکمنی نے کہا کہ اسے اسلام مذہب سے ہندو بننے کا خیال نام نہاد سوامی باگیشور کی تقریر سے آیا جس میں اس نے تمام لوگوں کو ہندو مذہب میں داخل ہونے کی اپیل کی تھی۔


