حیدرآباد (دکن فائلز) شہر میں آوارہ کتوں کی کثرت اور ان کی جانب سے بار بار شہریوں پر حملہ کرنے کے واقعات کے بعد لوگوں میں خوف کا ماحول دیکھا جارہا ہے۔
تازہ واقعہ میں حیدرآباد کے سنتوش نگر کالونی علاقہ میں اپنے گھر کے سامنے کھیل رہے پانچ سالہ بچے عبدالرفیع پر ایک آوارہ کتے نے اچانک حملہ کردیا۔ فوری طور پر ایک راہگیر نے کتے کو ڈراکر بھگادیا جس کی وجہ سے ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔ اس واقعہ میں لڑکا شدید طور پر زخمی ہوگیا۔ لڑکے کو فوری طور پر نارائن گوڑہ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کا علاج کیا گیا۔
CCTV Footage Shows A Stray Dog Attacking A Minor Boy In Santosh Nagar. @GadwalvijayaTRS@KTRBRS@GHMCOnline
@ghmcsouthzone pic.twitter.com/UWgimt8tFR— Hassan_Siddiqei™✍ (@HassanSiddiqei) May 30, 2023
لڑکے کے والدین نے بلدیہ کے عملے پر اپنے شدید غصہ کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ آوارہ کتوں سے متعلق متعدد بار جی ایچ ایم سی حکام کو شکایت کی گئی لیکن اس سلسلہ میں حکام کی جانب سے کوئی توجہ نہیں دی گئی۔ کتے کے حملے کے مناظر سی سی ٹی وی کیمروں میں قید ہوگئے، جس میں صاف دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح کتے نے ایک معصوم بچے پر اچانک حملہ کردیا جبکہ وہ گھر کے سامنے کھڑا تھا۔