راحت علی خان کے بیٹے کی آواز سُن کر لوگوں کو نصرت فتح علی خان یاد آگئے (ویڈیو دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) اگرچہ استاد نصرت فتح علی خان کا کئی سال قبل انتقال ہو گیا تھا، لیکن ان کی سریلی آواز اور دل موہ لینے والی قوالی سے آج بھی لوگوں میں سحر طاری ہوجاتا ہے۔ دوسری جانب نصرت فتح علی خان کے بھتیجے راحت فتح علی خان نے بھی دنیا بھر کے مشہور کانسرٹ میں شرکت کرکے سامعین کو مسحور کیا۔

یہی نہیں اب راحت فتح علی خان کے ببیٹے نے بھی موسیقی کے میدان میں قدم رکھ لیا ہے۔ حال ہی میں شاہ زمان فتح علی خان نے اپنے والد کے ہمراہ امریکا میں ہونے والے ایک کانسرٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی قوالی سے لوگوں کے دل جیت لیے جس کی ویڈیو انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔


شاہ زمان علی خان کی آواز اور گانے کا انداز سُن کر لوگ حیران ہوکر رہ گئے اور اُنہیں قوالی کے بے تاج بادشاہ استاد نصرت فتح علی خان کی کاپی قرار دے رہے ہیں۔ ٹوئٹر پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں شاہ زمان اسٹیج پر موجود ہیں اور نصرت فتح علی خان کی مشہور قوالی ’کِنا سوہنا تینوں رب نے بنایا‘ گنگنا کر سامعین کو مسحور کیا۔ انٹرنیٹ صارفین کا کہنا ہے کہ ہو سکتا ہے شاہ زمان علی خان آنے والے وقت کے نصرت فتح علی خان ثابت ہوں۔

کیٹاگری میں : اہم

اپنا تبصرہ بھیجیں