حیدرآباد (دکن فائلز) ڈاکٹر عافیہ کی بہن ڈاکٹر فوزیہ نے امریکی مسلمانوں سے اپنی بہن عافیہ کیلئے مالی قانونی اور اخلاقی مدد فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔ پلانو اسلامک سینٹر میں ڈاکٹرفوزیہ اور سینیٹرمشتاق احمد نے مسلم کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا میں جیل حکام نے بہت تعاون کیا۔ ڈاکٹر فوزیہ نے کہا کہ امریکی مسلمان اپنی بہن ڈاکٹرعافیہ کیلئے فنڈ اکٹھا کرنے میں مدد کریں۔
اس دوران ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیلئے ٹیکساس کی پلانو مسجد میں دعا کی گئی۔
واضح رہے کہ امریکہ میں قید خاتون سائنسدان ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ان کی بڑی بہن فوزیہ نے تقریباً 20 سال بعد جیل میں ملاقات کی۔
عافیہ صدیقی کون ہیں؟
پاکستانی خاتون ڈاکٹر عافیہ صدیقی ایک سائنسدان ہیں جن پر افغانستان میں امریکی فوجیوں پر حملے کا الزام ہے۔ مارچ 2003 میں دہشت گرد تنظیم القاعدہ کے اہم کمانڈر اور نائن الیون حملوں کے مبینہ ماسٹر مائنڈ خالد شیخ محمد کی گرفتاری کے بعد ڈاکٹر عافیہ صدیقی اپنے تین بچوں کے ہمراہ کراچی سے لاپتہ ہوگئیں تھی۔ عافیہ صدیقی کی گمشدگی کے معاملے میں نیا موڑ اُس وقت آیا جب امریکا نے 5 سال بعد یعنی 2008 میں انہیں افغان صوبے غزنی سے گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا۔ تب سے وہ امریکی جیل میں قید ہیں۔
Load/Hide Comments