مرغی کے گوشت کے شوقین حضرات متوجہ ہوں: چکن کھانے کے خطرناک نقصان سے متعلق ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کا تازہ انتباہ

حیدرآباد (دکن فائلز) اگر آپ کو چکن کھانے کے شوقین ہے تو پھر خبردار ہوجائیں اور اس خبر کو ضرور پڑھیں۔ آپ کی من پسند غذا سے آپ خطرناک مرض میں مبتلا ہوسکتے ہیں۔ اس سلسلہ میں ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے تازہ انتباہ دیا ہے۔
ماہرین صحت کے مطابق چکن کھانے سے آپ تیزی سے اے ایم آر کا شکار ہوسکتے ہیں۔ چکن کے استعمال سے آپ کے جسم میں جو اینٹی بائیوٹکس جمع ہوتی ہیں، وہ کچھ عرصے بعد اینٹی مائکروبیل ریزسٹنس کی شکل اختیار کرلیتی ہیں۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے خبردار کیا ہے کہ چکن کھانے سے آپ کو دنیا کی 10ویں بڑی بیماری لاحق ہوسکتی ہے۔
ڈبلیو ایچ او نے اے ایم آر یعنی اینٹی مائکروبیل ریزسٹنس کو صحت کے 10 سب سے بڑے خطرات میں سے ایک قرار دیا ہے۔ دوسری جانب ماہرین صحت کے مطابق لوگ حال ہی میں چکن کھانے سے اے ایم آر کا شکار ہورہے ہیں۔
تاہم ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق چکن بہت سے غذائی اجزاء سے بھرپور ہوتا ہے لیکن اس کے استعمال سے آپ کے جسم پر اینٹی بائیوٹکس، اینٹی وائرل، اینٹی فنگلز، اینٹی پیراسیٹکس سمیت کئی دیگر جان بچانے والی ادویات کا اثر کم ہوسکتا جس کی وجہ سے جسم میں سنگین بیماریوں کا علاج بہت مشکل ہو جاتا ہے۔
ماہرین مطابق مرغی کی پرورش کے دوران اسے جلد بڑا کرنے کےلئے پولٹری فارم میں زیادہ اینٹی بائیوٹکس دی جاتی ہیں جس کی وجہ سے اس کے جسم میں اینٹی بائیوٹک کی اچھی مقدار جمع ہوجاتی ہے۔ ان ادویات کا براہ راست اثر مرغی کھانے والے پر بھی ہوتا ہے۔ ماہرین نے بتایا کہ جب آپ اینٹی بائیوٹک سے بھرپور اس چکن کو بطور خوراک کھاتے ہیں تو اس میں موجود تمام اینٹی بائیوٹک آپ کے جسم میں منتقل ہو جاتی ہیں۔
اس کی وجہ سے وقت کے ساتھ ساتھ جسم میں اینٹی بائیوٹک کے خلاف مزاحمت پیدا ہونا شروع ہو جاتی ہے اور اینٹی بائیوٹک جسم پر اثر کرنا ختم کردیتے ہیں۔ اس سے انفیکشن کا علاج بھی بہت مشکل ہوجاتا ہے۔

اس مضمون سے متعلق مزید جانکاری و معلومات کےلئے اپنے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں