اڈیشہ کے بالاسور میں بڑا ٹرین حادثہ، 50 سے زائد ہلاک، 400 زخمی

حیدرآباد (دکن فائلز) اڈیشہ میں آج شام ایک بڑا ٹرین حادثہ پیش آیا جس میں 130 سے زائد مسافر زخمی ہوگئے۔ 50 سے زائد ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
جمعہ کی شام اوڈیشہ کے بالاسور میں بہناگا اسٹیشن کے قریب چنئی-ہاوڑہ کورومنڈیل ایکسپریس کی چھ بوگیاں پٹری سے اترنے کے بعد متعدد مسافروں کے ہلاک اور درجنوں افراد کے پھنسے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے جبکہ اس حادثہ میں 130 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ تازہ اطلاعات کے مطابق 300 مسافرین کو بچالیا گیا جبکہ ابھی بھی درجنوں مسافرین کے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق یوپی شالیمار-چنئی کورومنڈل ایکسپریس ٹرین کے بہناگا اسٹیشن کے قریب مال گاڑی سے ٹکرانے کے بعد 6 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ یہ حادثہ آج شام 7.20 بجے کے قریب بہناگا بازار اسٹیشن کے قریب اس وقت پیش آیا جب ٹرین کولکتہ کے شالیمار اسٹیشن سے چنئی سنٹرل اسٹیشن جارہی تھی۔
ساؤتھ ایسٹرن ریلوے کے ایک اہلکار نے بتایا کہ حادثے سے متعلق امدادی ٹرینیں موقع پر روانہ کردی گئی ہیں اور راحت و بچاؤ کام بھی تیزی سے جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں