حیدرآباد (دکن فائلز) امریکی خاتون اول جل بائیڈن نے کل جمعہ کے روز مصر کی سب سے بڑی دی ی درس گاہ جامعہ الازہر کا دورہ کیا۔ اس دورے کے موقعے پر یونیورسٹی کی صدر پروفیسر ڈاکٹر سلامہ داؤد نےامریکی خاتون اول کو وزٹ کرایا۔
جامعہ الازھر کے دورے کے دوران لی گئی تصاویر میں جل بائیڈن اسلامی روایات کا احترام کرتے ہوئے اسکارف پہنے نظر آئیں۔ قبل ازیں جمعہ کے روز مصری صدر عبدالفتاح السیسی اور ان کی اہلیہ نے امریکی خاتون اول کا استقبال کیا جو اردن کے ولی عہد شہزادہ حسین بن عبداللہ دوم اور شہزادی رجوہ کی کی شادی میں شرکت کے بعد اردن سے دو روزہ دورے پر قاہرہ پہنچی تھیں۔
جل بائیڈن نے مصری صدر کی اہلیہ مسز انتظار السیسی کا مصر میں پرتپاک استقبال پر شکریہ ادا کیا۔ جِل بائیڈن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے آفیشل پیج پر لکھا کہ “دنیا کی ماں مصر میں پرتپاک استقبال کے لیے آپ کا شکریہ۔”