بہار کے بھاگلپور میں بننے والا کیبل بریج دوسری بار گنگا ندی میں گر پڑا (ویڈیو دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) بہار کے بھاگلپور میں ایک خوفناک حادثہ پیش آیا۔ اگوانی-سلطان گنج کے درمیان زیر تعمیر کیبل بریج ندی میں گرپڑا۔ مقامی لوگوں نے پل گرنے کے منظر کی ویڈیو بنالی۔ کہا جارہا ہے کہ مذکورہ پل دوسری مرتبہ گرا ہے اور پوری طرح تباہ ہوگیا۔


کچھ عرصہ قبل یہ پل تعمیری مرحلہ کے دوران گرپڑا تھا جس کی فی الحال تحقیقات چل رہی ہے۔ پل دو دوبارہ تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور اس کی تعمیر شروع کی گئی۔ پل کی تعمیر کا کام آخری مرحلہ میں پہنچ چکا تھا کہ پل دوبارہ ندی میں گرپڑا۔
کیمرے میں قید ہونے والے مناظر کے مطابق تعمیر کے دوران پل کے دو حصے یکے بعد دیگر گرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ پل کو ایک ہزار 700 کروڑ روپئے کی لاگت سے تعمیر کیا جارہا تھا۔ یہ پل دریائے گنگا پر تعمیر کیا جارہا تھا۔
ایک اور اطلاع کے مطابق پل کو گذشتہ سال اپریل میں آئے طوفان میں جزوی نقصان پہنچا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں