حیدرآباد (دکن فائلز) حیدرآباد میں سائبر جرائم واقعات کا سلسلہ جاری ہے جبکہ آج ہیکرز نے پولیس سٹیشن کے سوشل میڈیا پیجز کو بھی نہیں بخشا۔ اطلاعات کے مطابق آصف نگر پولیس اسٹیشن کے فیس بک پیج کو ہیکرز نے ہیک کرلیا اور اس پر فحش ویڈیو اپ لوڈ کردیئے۔ اس سلسلہ میں آصف نگر پولیس کی جانب سے سائبر کرائم میں شکایت درج کرائی گئی۔
سائبر جرائم کی سرگرمیوں میں لگام لگانے کی ضرورت ہے۔ فیس بک اور واٹس ایپ جیسے سوشل میڈیا پیجز کو ہیک کرکے پیسے بٹورنے والے ہیکرز نے اب پولیس کو نشانہ بنایا ہے۔ محکمہ پولیس کا فیس بک پیج کو ہی ہیک کر لیا گیا۔ حیدرآباد کے آصف نگر پولیس اسٹیشن کے فیس بک پیج کو ہیک کرکے فحش ویڈیوز اپ لوڈ کی گئیں۔ ہیکرز کی طرف سے کل چار ویڈیوز پوسٹ کئے گئے اور انہیں ایک ساتھ اپ لوڈ کیا گیا۔
آصف نگر پولیس نے فوری طور پر سی سی ایس سے اس کی شکایت کی۔ سائبر کرائم پولیس کی جانب سے پیج کو ری لوڈ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ فیس بک فیج کو 8 جون کی علی الصبح ہیک کیا گیا بکہ آصف نگر پولیس اسٹیشن کا فیس بک پیج کچھ دنوں سے ایکٹو نہیں تھا۔ اس پیج پر آخری پوسٹ دسمبر میں کی گئی تھی۔
Load/Hide Comments