فی الحال 500 روپئے کے نوٹوں کو واپس لینے کا کوئی منصوبہ نہیں، آر بی آئی گورنر کا اعلان

حیدرآباد (دکن فائلز) 2016 میں نریندر مودی حکومت نے 500 اور 1000 روپے کے نوٹوں کو منسوخ کردیا تھا اور فوری طور پر 500 اور 2000 روپے کے نئے نوٹ متعارف کرائے تھے۔ تاہم اب حکومت نے 2000 روپے کے نوٹ کو یہ کہہ کر منسوخ کر دیا کہ بڑے نوٹوں کی وجہ سے کالا دھن جمع کرنے میں آسانی ہورہی ہے، حکومت کے اس اقدام پر تنقید کی جارہی ہے۔
سوشل میڈیا کے ذریعہ یہ افواہ پھیلائی جارہی ہے کہ اب 500 روپے کا نوٹ بھی منسوخ کیا جا سکتا ہے۔ اس افواہ سے متعلق سوال پر آر بی آئی کے گورنر شکتی کانت داس نے واضح اور سیدھا جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ آر بی آئی کی جانب سے 500 روپے کے نوٹ واپس لینے کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور نہ ہی ایک ہزار روپے کے نوٹ متعارف کرنے کا کوئی امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ اس طرح کی افواہوں پر توجہ نہ دیں۔ شکتی کانت داس نے کہاکہ اس طرح کی ابھی تک کوئی تجویز سامنے نہیں آئی ہے لیکن کوئی یہ نہیں کہہ سکتا کہ مستقبل میں ایسا نہیں ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں