دل دہلا دینے والی واردات: منوج ساہنی نے سرسوتی ویدیہ کو قتل کرکے لاش کے ٹکڑوں کو پریشر کوکر میں پکادیے

حیدرآباد (دکن فائلز) ممبئی میں ایک دل دہلادینے والی واردات پیش آئی جس میں منوج ساہنی نامی ظالم شخص نے اس کے ساتھ لیو ان میں رہنے والی سرسوتی ویدیہ کو گلا گھونٹ کر قتل کردیا اور بعد میں اس کی لاش کے ٹکڑے ٹکڑے کردیئے اور ثبوت مٹانے کےلئے لاش کے ٹکڑوں کو کوکر میں بھی ابالا تاکہ لاش سے بو کو ختم کیا جائے۔
56 سالہ منوج کو اس کے ساتھ رہ رہی 32 سالہ سرسوتی کو مبینہ طور پر قتل کرنے اور لاش کے کئی ٹکڑے کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ منوج اور سرسوتی ایک ساتھ رہتے تھے وہ دونوں میرا روڈ پر واقع آکاش گنگا اپارٹمنٹس میں تین سال سے کرایہ کے مکان میں رہ رہے تھے۔
گذشتہ روز اپارٹمنٹ کے کچھ لوگوں نے پولیس سے شکایت کی تھی کہ منوج کے فلیٹ سے بدبو آ رہی ہے۔ پولیس کی ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ خاتون کو بے دردی سے قتل کرکے اس کی لاش کے ٹکڑے ٹکڑے کردیئے گئے۔ پولیس کو آکاش گنگا اپارٹمنٹس کے فلیٹ سے خاتون کی لاش ملی جس کے کئی ٹکڑے کردیئے گئے تھے۔
واضح رہے کہ اگر اس واقعہ میں ملزم کا تعلق کسی خاص مذہب سے ہوتا اور خاتون کا تعلق کسی دوسرے مذہب سے ہوتا تو پھر گودی میڈیا کی جانب سے اس پر خوب شور کیا جاتا اور ایک خاص مذہب کے خلاف زہر اگلا جاتا۔ فرقہ پرست اس واقع کو ‘لوجہاد’ کا نام دے کر مخصوص فرقہ کو بدنام کرنے کی مہم چھیڑ دیتے اور سوشل میڈیا پر جھوٹی خبریں پھیلاتے ج طرح آفتاب، شردھا کے معاملے میں کیا گیا تھا۔ اب اس معاملہ میں دونوں کا تعلق ایک ہی مذہب سے ہونے پر اسے عام جرم سجھا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں