کورومنڈیل ایکسپریس ہولناک حادثہ کا ویڈیو وائرل، چند سیکنڈ قبل ٹرین کے اندر کے دل دہلانے والے مناظر (ویڈیو دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) اڈیشہ کے باسور میں پیش آئے ہولناک ٹرین حادثہ کا سے چند سکنڈ پہلے کورومنڈیل ایکسپریس کے اندر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔


مبینہ طور پر کورومنڈیل ایکسپریس میں دوسران سفر حادثہ سے عین قبل ایک مسافر کی جانب سے لی گئی ویڈیو میں صفائی اہلکار کو اے سی کوچ کا فرش صاف کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ دیگر مسافر یا تو اپنی برتھ پر سو رہے ہیں یا اپنے ساتھی مسافروں سے گپ شپ میں مصروف ہیں۔
ایسا لگتا ہے کہ اچانک ایک جھٹکے میں ویڈیو شوٹ کرنے والے شخص کے ہاتھ سے موبائل پھسل گیا اور حادثہ کے بعد ہر طرف چیخ و پکار کے ساتھ سب کچھ تاریک ہو جاتا ہے۔
ویڈیو کے اچانک ختم ہونے سے پہلے کوچ میں موجود لوگوں کو اپنی جان کے لیے چیختے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں