حیدرآباد (دکن فائلز) مہاراشٹرا کے ممبئی میں مسلم لڑکیوں کےلئے ایک پوسٹر لگایا گیا جس میں ملت کی بیٹیوں کےلئے چند ہدایات کو درج کیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ممبئی کے ممبرا میں مسلم سماج تنظیم کی جانب سے ایک پوسٹر نصب کیا گیا جس کے ذریعہ مسلم لڑکیوں کو کچھ نصیحتیں کی گئی ہیں۔
موجودہ دور میں بے راہ روی اور محبت کے نام پر مرتد ہونے کے واقعات میں اضافہ کو دیکھتے ہوئے مسلم تنظیم کی جانب سے اس طرح کی پہل کی گئی ہے۔
پوسٹر کے ذریعہ مسلم لڑکیوں کو قرآن و سنت کی تعلیمات پر عمل کرنے، بے راہ روی سے پرہیز کرنے، اجنبی نوجوانوں سے دور رہنے اور اپنی عفت کی حفاظت کرنے کی تاکید کی گئی۔ وہیں والدین سے بھی بچوں پر نظر رکھنے اور انہیں اسلامی تعلیمی سے واقف کروانے پر زور دیا گیا اور شادیوں کو آسان کرنے کی بھی اپیل کی گئی۔


