وزیراعظم نریندر مودی نے سعودی ولیعہد محمد بن سلمان کے ساتھ ٹیلی فون پر بات کی

حیدرآباد (دکن فائلز) وزیراعظم نریندر مودی نے سعودی عرب کے ولیعہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کی۔ دونوں لیڈرو ں نے باہمی تعاون کے بہت سے امور کا جائزہ لیا اور کثیر رخی اور آپسی مفاد کے عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا ۔
وزیر اعظم نریند ر مودی نے اپریل 2023 میں جدہ کے راستے سوڈان سے بھارتی شہریوں کے کامیاب انخلاء کے دوران سعودی عرب کی زبردست حمایت اور تعاون کے لئے ولیعہد محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے آئندہ عازمین حج کے لئے اپنی نیک خواہشات بھی پیش کیں۔
ولیعہد محمد بن سلمان نے بھار ت کی جی 20 کی صدارت کے حصے کے طورپر اس کی پہل قدمی کے لئے اپنی مکمل حمایت سے آگاہ کیا اور کہا کہ وہ بھار ت کے اپنے دورے کے سلسلے میں بے صبری سے انتظار کررہے ہیں۔ دونوں لیڈرو ں نے ایک دوسرے کے ساتھ رابطہ بنائے رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔
وزیراعظم مودی اور سعودی عرب کے ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان نے باہمی اشتراک کا جائزہ لیا اور رابطوں کے قیام ، توانائی اور دفاع کے شعبے میں تعلقات کو فروغ دینے کے طور طریقوں پر تبادلہ خیال کیا
وزیراعظم نریندر مودی اور سعودی عرب کے ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان نے باہمی اشتراک کا جائزہ لیا اور رابطوں کے قیام ، توانائی اور دفاع کے شعبے میں تعلقات کو فروغ دینے کے طور طریقوں پر تبادلہ خاےل کیا۔
دونوں رہنماﺅں نے باہمی تعاون کے معاملات کا جائزہ لیا اور مختلف کثیر رخی اور آپسی مفاد کے عالمی اُمور پر تبادلہ خیال کیا۔ مودی نے اِس سال اپریل میں سوڈان سے بھارتی باشندوں کو جدّہ لائے جانے کیلئے زبردست تعاون کیلئے سعودی عرب کے ولیعہد کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اس سال کے حج کیلئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔
ولیعہد شہزادے محمد بن سلمان نے بھارت کی جی-ٹوئنٹی کی صدارت کے حصے کے طور پر بھارت کے اقدامات میں اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا اور کہا کہ وہ بھارت کے اپنے دورے کے منتظر ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں