شمش آباد میں قتل، سرور نگر کے مین ہول میں لاش کو پھینک دیا گیا۔۔۔ پجاری چچا نے بھتیجی کو مار ڈالا، ناجائز تعلقات قتل کی وجہ

حیدرآباد (دکن فائلز) حیدرآباد میں قتل کا ایک دل دہلادینے والا واقعہ پیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق شمش آباد کے سلطان پلی میں ایک نوجوان خاتون کو قتل کرکے لاش کو سرور نگر میں ایک مین ہول میں پھینک دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کچھ دنوں سے سائی کرشنا اور ایک نوجوان خاتون اپسرا کے درمیان معاشقہ چل رہا تھا اور دونوں کے درمیان ناجائز تعلقات بھی رہے۔ جب اپسرا نے شادی کےلئے اصرار کیا تو سائی کرشنا نے اسے راستہ سے ہٹانے کا منصوبہ بنایا۔
وینکٹ سائی سوریہ کرشنا ایک مندر کا پجاری ہے اور وہ شادی شدہ ہے، اس کے دو بچے بھی ہے۔ اس نے اپسرا کا بے دردی سے قتل کر کے سرو نگر کے مین ہول میں پھینک دیا۔ اس سلسلہ میں پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور تحقیقات جاری ہیں۔
سائی کرشنا نے 3 جون کو اپسرا کو سرور نگر بلایا اور اسے شمش آباد لے گیا۔ وہیں ان دونوں کے درمیان شادی کو لیکر جھگڑا ہوا اور سائی کرشنا نے منصوبہ کے مطابق اپسرا کے سر پر پتھر مار کر اسے قتل کردیا۔ بعدازاں اپسرا کی لاش کو سرو نگر لایا گیا اور یہاں واقعہ تحصیلدار کے دفتر کے پیچھے ایک سنسان علاقے میں ایک مین ہول میں پھینک دیا۔ کسی کو شبہ نہ ہونے کےلئے خود سائی کرشنا نے پولیس اسٹیشن پہنچ کر اپسرا کی گمشدگی کی شکایت کی۔ بالآخر پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر ملزم سائی کرشنا کو حراست میں لیکر اپنے انداز میں پوچھ تاچھ کی تو پجاری سائی کرشنا نے جرم کا اعتراف کرلیا۔

کال ڈیٹا اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر، پولیس نے تصدیق کی کہ سائی کرشنا نے ہی اپسرا کا قتل کیا۔ پولیس نے مین ہول سے لاش کو نکال کر پوسٹ مارٹم کےلئے ہسپتال منتقل کردیا۔ پولیس حراست میں ملزم سے مزید پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ سائی کرشنا رشتہ میں اپسرا کا چچا ہے اور اس نے اپنی ہی بھتیجی سے ناجائز تعلقات قائم کئے جبکہ وہ خود شادی شدہ اور دو بچوں کا باپ ہے۔ ملزم سائی کرشنا سرور نگر کی ایک مندر میں پجاری کی حیثیت سے کام بھی کررہا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں