اسکولوں کی تعطیلات میں توسیع سے متعلق تلنگانہ حکومت کی اہم وضاحت

حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ میں موسم گرما کی تعطیلات کے اختتام کےلئے صرف دو روز باقی ہے اور آئندہ پیر سے اسکولز دوبارہ کھلنے جارہے ہیں، ایسے میں کچھ افراد کی جانب سے قیاس آرائیاں کی جارہی تھی کہ موسم گرما کی شدت کے پیش نظر گرمائی تعطیلات میں توسیع کی جاسکتی ہے اور تعطیلات کو کم از کم دس دن تک بڑھایا جاسکتا ہے۔

اس طرح کی افواہوں پر حکومت نے آج وضاحت دی ہے۔ تلنگانہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ اس سال تلنگانہ میں موسم گرما کی تعطیلات میں کوئی توسیع نہیں کی جائے گی۔ حکومت نے واضح کیا ہے کہ نیا تعلیمی سال کا معمول کے مطابق آئندہ پیر یعنی 12 جون سے آغاز ہوگا۔ ایسا لگتا ہے کہ حکومت نے یہ فیصلہ اس لیے لیا ہے کہ مانسون کے اگلے ہفتے ریاست میں داخل ہونے کا امکان ہے۔
ریاست میں گرمی کی شدت کو محسوس کرتے ہوئے کچھ افراد کی جانب سے گرمیوں کی تعطیلات کو بڑھانے کا حکومت سے مطالبہ کیا جارہا تھا۔ تاہم حکومت نے محکمہ موسمیات کی جانب سے کی گئی پیش گوئی جس میں کہا گیا کہ آئندہ ہفتہ سے گرمی کی شدت میں کمی ہونے کا امکان ہے کہ پیش نظر گرمائی تعطیلات میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ لہذا اب 12 جون سے نئے تعلیمی کا آغاز ہوجائے گا اور ریاست کے تمام اسکولز کھل جائیں گے۔ اس سلسلہ میں تمام تر انتظامات مکمل کرلینے کی اطلاع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں