حیدرآباد (دکن فائلز) شردپوار نے نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے سپریہ سولے اور پرفل پٹیل کو این سی پی کا کارگزار صدر مقرر کیا جبکہ خود شردپوار نے اس کا اعلان کیا ہے۔
صدر نیشنلسٹ کانگریس پارٹی نے سپریہ سولے کو نہ صرف پارٹی کا کارگزار صدر نامزد کیا بلکہ انہیں مہاراشٹر، ہریانہ، پنجاب خواتین و یوتھ اور لوک سبھا کے لئے تال میل کی ذمہ داری بھی سونپی ہے۔ اسی طرح پرفل پٹیل کو مدھیہ پردیش، راجستھان اور گوا کی ذمہ داری دی گئی ہے۔
اس کے علاوہ سنیل تاٹکرے کو قومی جنرل سکریٹری مقرر کیا گیا اور انہیں اوڈیشہ، مغربی بنگال، کسانوں اور اقلیتی شعبہ میں پارٹی کے کام کو دیکھنے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔
