سوشل میڈیا پر فرضی خبریں پھیلانے والا آر ایس ایس کا کارکن گرفتار

حیدرآباد (دکن فائلز) تمل ناڈو میں فرضی خبریں پھیلانے کے الزام میں آر ایس ایس کے ایک اہم کارکن کو گرفتار کیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق تمل ناڈو پولیس نے فرضی خبریں پھیلانے کے الزام میں آر ایس ایس کے ایک اہم کارکن ’سرو ن‘ کو گرفتار کرلیا۔ اس پر الزام ہے کہ ریاست کا ماحول کو خراب کرنے کےلئے وہ افواہیں پھیلانے میں مصروف تھا۔
حکمراں ڈی ایم کے پارٹی کے ایک رہنما نے اس سلسلہ میں پولیس سے شکایت دی تھی جس کے بعد تمل ناڈو پولیس نے سخت کاروائی کرتے ہوئے آر ایس ایس کے کارکن کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا۔ پولیس نے یہ کارروائی کی ہے۔
ایک اور ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ سرون بی جے پی کے آئی ٹی سیل کےلئے کام کرتا تھا۔ سرون پرساد نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے اس بات کا دعویٰ کیا تھا کہ ڈی ایم کے، کے پانچ رہنما ایک اسکول میں غیر قانونی شراب بنانے میں مصروف ہے۔ جب پولیس نے اس کی چھان بین کی تو پتہ چلا کہ تصویر کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی اور فرضی تصویر کےلئے ڈی ایم کے، کے رہنماؤں کو بدنام کرنے کی سازش کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں