حیدرآباد (دکن فائلز) 2014 کے بعد سے ملک میں مسلمانوں کو بدنام کرنے اور ان کے خلاف نفرت پھیلانے کی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔ کبھی لوجہاد، تو کبھی لینڈ جہاد کے نام سے مسلمانوں کے خلاف ملک میں ماحول تیار کیا جارہا ہے اور دیگر اقوام میں ان کے خلاف نفرت بھڑکائی جارہی ہے۔
تازہ اطلاعات کے مطابق ‘لینڈ جہاد’ کے بعد اب بی جے پی رہنما کی جانب سے ‘فرٹیلائزر جہاد’ کا سوشہ چھوڑا گیا ہے۔
اسکرول ویب سائٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق آسام کے وزیراعلیٰ ہیمنت بسوا شرما نے ایک نئی سازشی تھیوری کو ہوا دی ہے کہ بنگالی نژاد سبزیوں کے کاشتکار، لوگوں کو بیمار کرنے کے لیے اپنی پیداوار میں ضرورت سے زیادہ کھاد کا استعمال کرتے ہیں۔ اس کےلئے انہوں نے ’فرٹیلائزر جہاد‘ کا سوشہ چھوڑا۔
اس بے تکی تھیوری پر سخت تنقید کرتے ہوئے بی جے پی رہنما سے ناراض کسانوں نے کہا کہ وہ اور ان کے اہل خانہ بھی وہی سبزیا استعمال کرتے ہیں۔
Load/Hide Comments