سابق صدر ٹرمپ نے امریکی جوہری راز باتھ روم میں چھپائے

امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر عائد فرد جرم میں اہم انکشافات سامنے آگئے۔ میڈیا کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر 37 نکات پر مشتمل فرد جرم عائد کی گئی۔ صدر ٹرمپ پر الزام عائد کیا گیا ہے کہا انہوں نے امریکا کے جوہری راز سے متعلق حساس فائلیں اپنے باتھ روم اور شاور روم میں چھپائیں۔ ان پر تفتیش کاروں سے جھوٹ بولنے کا الزام بھی ہے۔

فرد جرم میں سابق صدر پردستاویزات کو سنبھالنے کی تحقیقات میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش اور امریکی جوہری راز اور فوجی منصوبوں سمیت سینکڑوں خفیہ دستاویزات کے غلط استعمال کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ پر امریکی جوہری راز اور فوجی منصوبوں سمیت سینکڑوں خفیہ دستاویزات کے غلط استعمال کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ 2024 میں صدارتی الیکشن میں حصہ لینے کا ارادہ رکھتے ہیں اور انہوں نے تمام الزامات کو مسترد کیا ہے۔ ٹرمپ امریکی تاریخ کے پہلے سابق صدر ہیں جن پر فرد جرم عائد کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں