ہمارا دین بہت سادہ ہے مگر کچھ لوگوں نے اسے بہت مشکل بنا دیا، شوبز کو خیر باد کہنے والی پاکستان کی معروف پوپ سنگر رابی پیرزادہ کا بیان

شوبز کو خیر باد کہنے والی پاکستان کی معروف پاپ سنگر رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ ہمارا دین بہت سادہ ہے مگر کچھ لوگوں نے اسے بہت مشکل بنا دیا ہے۔ اسلام میں ہر قدم پر بھلائی کا سبق دیا گیا ہے اور یہی انسانیت کا فلسفہ ہے۔
ایک انٹر ویو میں رابی پیرزادہ نے کہا کہ دین اسلام میں کسی بھی معاملے میں جبر نہیں ہے بلکہ ہمارا دین تو آسانی اور اعتدال پسندی کا درس دیتا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے ہر معاملے میں آسانی اور راحت پیدا کی ہے،کچھ حضرات ایسے بتاتے ہیں جس سے ایسا لگتا ہے کہ ہمارا دین بہت مشکل ہے۔
رابی پیرزادہ کا کہنا تھا کہ اگر ہم اپنے رب کے بتائے ہوئے راستے پر چلیں گے تو دنیا اور آخرت دونوں میں فلاح پائیں گے اور یہی اصل کامیابی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میری اپیل ہے کہ صاحب ثروت لوگ یا جنہیں خدا کی ذات نے کچھ وسائل دے رکھے ہیں وہ سفید پوش اور مستحق لوگوں کوڈھونڈ کر ان کی مدد کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں