گورنر تمل سائی نے حاملہ خواتین کو سنسکاری بچوں کےلئے رامائن پڑھنے کا مشورہ دیا

حیدرآباد (دکن فائلز ڈاٹ کام) تلنگانہ کی گورنر ڈاکٹر تمل سائی سوندرا راجن نے مشورہ دیا کہ اگر حاملہ خواتین سنسکاری بچے چاہتی ہیں تو انہیں رامائن پڑھنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ حاملہ خواتین کو چاہیے کہ وہ رامائن میں ’سندرکنڈہ‘ کا ورد کریں تاکہ ان کے بچے ذہنی و جسمانی طور پر مضبوط پیدا ہوں۔ تلنگانہ کے گورنر نے ‘گربھ سنسکار ماڈیول’ نامی پروگرام کے افتتاحی پروگرام میں شرکت کی اور اس موقع پر حاملہ خواتین کو ان کی صحت کے حوالے سے مختلف تجاویز دیں۔
سموردھینی نیاس کی جانب سے چلائے جارہے ‘گربھ سنسکار’ پروگرام کے تحت تنظیم سے وابستہ ڈاکٹرز حاملہ خواتین کو مختلف مشورہ دے رہے ہیں تاکہ انہیں سنسکاری و دیش بھکت بچے پیدا ہوں۔ مشورہ میں گیتا پڑھنا، سنسکرت منتروں کا جاپ کرنا، اور یوگا کی مشق کرنا شامل ہے۔
واضح رہے کہ گورنر ڈاکٹر تمل سائی سوندرا راجن، گائناکالوجسٹ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں