بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے ورلڈ کپ 2023ء کا شیڈول فائنل کرکے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو بھیج دیا، جس کے تحت ہندوستان اور پاکستان کے درمیان میچ 15 اکتوبر کو احمد آباد میں ہوسکتا ہے۔
ورلڈ کپ 2023ء سے متعلق شیڈول بھیجنے کے بعد آئی سی سی نے فیڈ بیک کیلئے ورلڈ کپ کھیلنے والے دیگر ممالک کے ساتھ اسے شیئر کیا۔
شیڈول کے مطابق ورلڈ کپ کا آغاز رواں سال 5 اکتوبر کو ہوگا جبکہ فائنل 19 نومبر کو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان ورلڈ کپ کا پہلا میچ کھیلا جائے گا، ورلڈ کپ میں شامل ہر ٹیم 9 لیگ میچز کھیلے گی۔
شیڈول کے مطابق ہند۔پاک کے درمیان میچ 15 اکتوبر کو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں ہوگا۔