(دکن فائلز ڈاٹ کام) تلنگانہ بی جے پی کے صدر بنڈی سنجے اور بی آر ایس کی ایم ایل سی کے کویتا کے درمیان ٹویٹر پر لفظی جنگ جاری ہے۔ متنازعہ بیانات کےلئے مشہور بنڈی سنجے نے آج صبح تلنگانہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے ایک ٹویٹ کیا جس کا کویتا نے کرارا جواب دیا۔
بنڈی سنجے نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ریاست میں خاتون گورنر کے، لڑکیوں کے ساتھ بہتر سلوک نہیں کیا جارہا ہے اور خواتین کو ذلیل کیا جارہا۔۔۔۔۔‘۔
کویتا نے بنڈی سنجے کے ٹوئٹ کا کرارا جواب دیا۔ انہوں نے طنزیہ ٹوئٹ کیا کہ پارلیمنٹ کی نئی عمارت کی افتتاحی تقریب میں قبائلی خاتون صدر کو عزت نہیں دی گئی۔ خاتون پہلوان احتجاج کر رہی ہیں لیکن غلط ملزم بی جے پی ایم پی کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی۔۔۔‘۔
انہوں نے کہا کہ بی آر ایس حکومت خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے پرعزم ہے اور چیف منسٹر نے ان کے تحفظ کی ذمہ داری لی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ جس نے خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے انقلابی اسکیمات متعارف کروائی ہیں وہ ملک کے لئے ایک مثال ہے۔


