(دکن فائلز ڈاٹ کام) لندن میں زیر تعلیم حیدرآبادی لڑکی تیجسوینی ریڈی کو بے دردی سے قتل کیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق برازیل کے ایک نوجوان نے اس پر چاقو سے حملہ کر دیا۔ اس واقعہ میں تیجسوینی شدید زخمی ہو گئی اور موقع پر ہی دم توڑ دیا۔ اس حملہ میں ایک اور حیدرآبادی لڑکی اکھیلا بھی شدید زخمی ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے چمپاپیٹ سے تعلق رکھنے والی تیجسوینی اعلیٰ تعلیم کے لیے لندن گئی۔ تیجسوینی اور اکھیلا دونوں ناٹنگھم یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کررہے تھے۔ تیجسوینی پر حملہ کرنے والے شخص نے قبل ازیں ایک اور 50 سالہ شخص کو چاقو سے حملہ کرکے ہلاک کردیا تھا۔
تیجسوانی کے والدین کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی اعلیٰ تعلیم کیلئے تین سال قبل لندن گئی تھی۔ گزشتہ برس اگست میں ایک ماہ کیلئے گھر آئی تھی، جبکہ اسے گزشتہ ماہ اپنی شادی کےلیے واپس آنا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ انہیں بیٹی نے کہا تھا کہ جیسے ہی ان کی شراکت داری ختم ہوگی وہ واپس آجائیں گی جبکہ اس نے اپنی عارضی ملازمت سے بھی استعفیٰ دے دیا تھا۔
تازہ اطلاع کے مطابق لندن پولیس نے قاتل کو گرفتار کرلیا ہے۔ دوسری جانب اس کے اہل خانہ چاہتے ہیں کہ تیجسوینی کی لاش کو جلد از جلد اس کے آبائی مقام پر لایا جائے۔
Load/Hide Comments