راج ٹھاکرے نے اورنگ زیب کی تصویر والے کیک کو کاٹ کر سالگرہ کا جشن منایا، 2016 میں اسدالدین اویسی کی تصویر لگے کیک کو کاٹا تھا

راج ٹھاکرے نے اپنی سالگرہ کے موقع پر بھی خوب سیاست کی جبکہ ان پر اس خوشی کے موقع پر بھی سماج میں نفرت پھیلانے کی کوشش کا الزام عائد کیا جارہا ہے۔
مہاراشٹر نونرمان سینا کے سربراہ راج ٹھاکرے نے اپنے یومِ پیدائش کے موقع پر اورنگ زیب کی تصویر والے کیک کو کاٹ کر جشن منایا۔ اطلاعات کے مطابق ناساز صحت کی وجہ سے راج ٹھاکرے نے سالگرہ کا جشن بڑے پیمانہ پر نہیں منایا تاہم ان کے کچھ حامیوں کی جانب سے اورنگ زیب کی تصویر والا کیک لایا جسے راج ٹھاکرے نے کاٹا۔
راج ٹھاکرے نے اپنے حامیوں کی جانب سے لائے گئے اورنگ زیب کی تصویر والے کیک کو وہاں سے کاٹا جہاں اورنگ زیب کی گردن تھی۔ راج ٹھاکرے کی اس نفرت انگیز حرکت سے طاہر ہوتا ہے کہ وہ اپنی سالگرہ کے خوشی کے موقع پر بھی سیاست سے باز نہیں آئے اور اپنی نفرت انگیز سیاست کو چمکانے کےلئے ایسا کیا۔ راج ٹھاکرے کی نفرت انگیز حرکت پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ راج ٹھاکرے نے 2016 میں کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے صدر بیرسٹر اسدالدین اویسی کی تصویر لگے کیک کو کاٹ کر اپنی سالگرہ منائی تھی اور خوب سرخیاں بٹوری تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں