(دکن فائلز ڈاٹ کام) مغربی بنگال میں کولکاتا کے نیتا جی سبھاش چندر بوس بین الاقوامی ہوائی اڈے پر شدید آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔ ہوائی اڈے کے وستارا کاؤنٹر کے سامنے ڈیپارچر لاؤنج میں 14 جون کی رات تقریباً 9.20 بجے آگ لگی اور کچھ ہی دیر میں اطراف کے ایک بڑے حصہ میں شدید آگ پھیل گئی جس کے بعد ایئرپورٹ کے بڑے حصہ میں دھواں پھیل گیا۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے فوری طور پر راحت اور بچاؤ کاروائی شروع کردی اور لاؤنج میں موجود مسافروں کو باہر نکال دیا۔
Fire breaks out inside Kolkata Airport. pic.twitter.com/92IkdvhvBq
— Sandeep Panwar (@tweet_sandeep) June 14, 2023
اطلاع کے مطابق پولیس اور فائر بریگیڈ کے عملے نے بڑی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ میڈیا کے مطابق آتشزدگی کے واقع کے باعث ایئرپورٹ پر پروازیں عارضی طور پر معطل کر دی گئیں۔ تاہم حادثے کی وجوہات کا پتہ نہ چل سکا۔
اس سلسلہ میں تحقیقات جاری ہیں۔