پنکچر بنانے والے انور خان کی بیٹی مصباح بنے گی ڈاکٹر، انکش سر نے مسلم لڑکی کو مفت کوچنگ دی تھی

نیٹ امتحان کے اعلان کے ساتھ ہی کامیاب طلبا میں خوشی کی لہر ہے تو وہیں ان کے والدین کی جانب سے بھی مسرت کا اظہار کیا جارہا ہے۔

مہاراشٹرا کے جالنہ میں ایک مسلم لڑکی نے نیٹ امتحان میں شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔ مصباخ خان نے 12ویں جماعت میں 86 فیصد نمبرات حاصل کئے تھے جبکہ نیٹ میں مصباح کو 720 میں سے 633 نمبر حاصل ہوئے ہیں۔ مصباح کے والد انور خان جالنہ میں پنکچر بنانے کا کام کرتے ہیں۔
مصباح نے بے مثال کامیابی کے ذریعہ پورے خاندان کا سر فخر سے بلند کردیا۔ مصباح کی کامیابی پر والد انور خان بہت خوش ہے۔ علاقہ کے لوگ مصباح کو مبارکباد دے رہے ہیں۔
مصباح نے گھر کی معاشی حالت بہتر نہ ہونے کے باوجود محنت اور سچی لگن کے ذریعہ یہ ثابت کردیا کہ اللہ تعالیٰ محنت کرنے والوں کو ضرور کامیابی عطا کرتا ہے۔ مصباح کے والد انتہائی غریب ہیں اور وہ پنکچر بنانے کا کام کرتے ہیں جبکہ والدہ گھر کے کام کرتی ہیں۔ غریبی کے باوجود مصباح نے کڑی محنت کے ذریعہ نیٹ امتحان میں شاندار کامیابی کے ذریعہ اپنے ڈاکٹر بننے کا خواب تقریباً پورا کرالیا ہے۔
مصباح کی کامیابی میں ایک غیرمسلم شخص انکش صاحب نے بھی نمایاں کردار ادا کیا۔ انکش صاحب کوچنگ کلاسس چلاتے ہیں۔ انہوں نے مصباح کو مفت کوچنگ دی اور نیٹ امتحان کےلئے تیاری کرائی جس کی وجہ سے مصباح نے امتحان میں ٹاپ کیا۔ مصباح کے والد انور خان نے انکش صاحب کا بھی شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں